پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 چبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی شرح 54 اور خواتین کی 46 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392، شرح 18 فیصد ہے۔

26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے۔

36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے، شرح 22 فیصد ہے۔

ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار، 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے، شرح 10 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.