پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

مریم نواز کے انٹرویو کا آف ایئر حصہ سوشل میڈیا پر وائرل

ملک میں چند دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر نئی لیکڈ ویڈیو کی گونج سنائی دینے لگی۔

اینکر پرسن منصور علی خان کو دیے گئے مریم نواز کے انٹرویو کا آف ایئر حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں مریم نواز، میزبان سے مختلف مواقع پر ریکارڈنگ روکنے اور انٹرویو کا حصہ نہ بنانے کی بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حیرت ہے اصل چونکا دینے والی گفتگو کو آن ایئر انٹرویو کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

اس پر مریم نواز نے بھی کرارا جواب دیا اور کہا کہ مطلوبہ معلومات نہیں تھیں اس لیے وہ ایسی کوئی بات نہیں کہنا چاہتی تھیں، جو حقائق کے برخلاف ہو۔

انہوں نے فواد چوہدری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں سے بھی جھوٹ کی ہی توقع رکھتےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.