پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

ملک میں جاری ساتویں مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع

ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ متعلقہ شہروں میں مردم شماری کے عملےکو سیکیورٹی فراہمی کی جائے۔

ملک بھر کے 131 اضلاع میں مردم شماری 100 فیصد مکمل ہوچکی۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مردم شماری 99 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ 

سندھ میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 98 فیصد مکمل ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں مردم شماری 90 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں مردم شماری کا عمل 82 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.