پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

فخر زمان کی سالگرہ پر قومی کھلاڑیوں کے پیغامات

قومی کرکٹ ٹیم کے فخر زمان کی سالگرہ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں انہیں مبارکباد دی ہے۔

بابر اعظم، امام الحق افتخار احمد، نسیم شاہ اور محمد حارث نے فخر زمان کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔

کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کو پیار سے جنگلی صاحب کہہ کر پکارا اور کہا کہ سالگرہ بہت بہت مبارک جنگلی صاحب، دعا ہے اللّٰہ پاک آپ کو لمبی زندگی اور خوشیا ں دے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیسے آپ پاکستان کا نام روشن کرتے آئے ہیں ایسی ہی پرفارمنسز دیتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان آپ کا پاکستان کےساتھ سفر بہت اچھا رہا ہے، اللّٰہ کرے کہ یہ سفر ایسا ہی چلتا رہے۔

افتخار احمد نے فخر زمان کو سالگرہ مبارک دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان کےلئے اچھی اچھی پرفارمنس دے کر لوگوں کےدلوں میں جگہ بناتے رہیں۔

امام الحق نے کہا کہ فخر کی صورت میں پاکستان کو ایک خوبصورت ٹیلنٹ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فخر کے ساتھ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بھی کھیلا ہوں، وہ میرا پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر ہے۔

امام الحق نے کہا کہ فخر زمان ایسا اوپنر ہےجو سیٹ ہوجائے تو میچ جیت کے آتاہے، دعاہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فخر زمان کے گولز پورے کرے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ فخر زمان سالگرہ مبارک، اس دن کو خوب انجوائے کرو، اللّٰہ تعالیٰ فخر زمان کو مزید کامیابیاں دے۔

محمد حارث نے کہا کہ فخر زمان جونیئر کھلاڑیوں کےلئے انسپیریشن ہیں، وہ ایک ٹائیگر کی طرح میدان میں لڑتے ہیں۔

بیٹر نے کہا کہ ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے اچھا لگتاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.