پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

امریکا: بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 6 زخمی

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لوئس ویل پولیس چیف پال ہمفرے نے بتایا کہ حملہ آور نے صبح ساڑھے 8 بجے کے بعد بینک میں فائرنگ کی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق حملہ آور دفتر کا ملازم ہے، اس کے ساتھ ممکنہ طور پر ذہنی صحت کے مسائل ہیں۔

 یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کو گولی ماری۔

پولیس نے شہریوں کو ایسٹ مین اسٹریٹ کے علاقے سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔

لوئس ویل ریاست کینٹکی کا سب سے بڑا شہر ہے، واقعے کے بعد نارتھ فلائڈ اور نارتھ پریسٹن کی سڑکوں پر درجنوں پولیس کی گاڑیاں، ایمبولینس اور فائر ٹرک نظر آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.