پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

سیاست دان ایک میز پر نہیں بیٹھے تو بھارت کو فائدہ ہوگا، مولانا احمد لدھیانوی

دفاع پاکستان کونسل کے سرپرست مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا ہے کہ سیاست دان ایک میز پر نہیں بیٹھے تو بھارت کو فائدہ ہوگا۔

گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن اندرونی لڑائی سے ملک میں انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں۔

مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگی ہو تو سب کو مل کر آگ کو بجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.