
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا کیا گیا، ایس ایچ او سریاب احسان مروت اور عملہ محفوظ رہا۔
پولیس کے مطابق تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر ہونے والے زور دار دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔
Comments are closed.