
خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کا موجودہ سیاسی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروائے جائیں۔
نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال کا کہنا ہے کہ انتخابات نگراں حکومتوں کی زیر نگرانی کروائےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے جلد انتخابات قومی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے خدشات ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کبھی قومی و صوبائی انتخابات الگ تاریخوں پر نہیں کروائے گئے۔
کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں صوبائی وزیر مسعود شاہ نے کی، اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے بھتیجےکی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
Comments are closed.