پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

فرانس میں 2 رہائشی عمارتیں گرنے کا واقعہ، 2 افراد ہلاک

فرانس کے شہر مارسیلے میں دھماکے کے بعد دو رہائشی عمارتیں گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتیں گرنے کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، عمارتوں کے ملبے تلے 6 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام کے مطابق عمارتیں گرنے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے سے تیسری عمارت جزوی طور پر گر گئی ہے جبکہ علاقے کی دیگر 30 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

واضح رہے کہ فرانس کے شہر مارسیلے میں گزشتہ روز دھماکے کے بعد 2 رہائشی عمارتیں گر گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.