پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

جسٹس فائز کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی کیوریٹو ریویو پٹیشن کو واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مؤقف تھا کہ آئین و قانون میں دوسری نظرثانی کی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر نظرثانی کی درخواستیں 26 اپریل2021ء کو خارج ہوئیں، پی ٹی آئی نے نظرثانی کی درخواستیں خارج ہونے کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کر رکھا تھا۔

حکومت نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں متعلقہ حکام کو کیوریٹو نظرثانی کی درخواست کی پیروی نہ کرنے اور درخواست واپس لینے کو کہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.