پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

کراچی، چینی کی قیمت میں 4 روپے کمی

شہرِ قائد کراچی میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت میں 4 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کا ہول سیل ریٹ 4روپے کمی کے بعد 118 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ ذرائع  کا بتانا ہے کہ چینی میں 4 روپے کی کمی کہ بعد 50 کلو کی بوری 5900 روپے کی ہو گئی ہے۔

پنجاب میں چینی مہنگی ہونے اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

 واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں چینی مہنگی ہونے اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہو چکی ہے جس کے بعد گزشتہ چند دنوں میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.