پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی ،عمران خان کی فریق بننے کی درخواست

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی پر عمل درآمد کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

عمران خان کی درخواست پر عدالت نے 12 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اشتہاری ہیں، پابندی کے باوجود ان کی تقریر میڈیا پر دکھائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.