پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: آج بنائیں مزیدار بیف ان اوئسٹر ساس ود گارلک رائس

روایتی کھانے کھاتے کھاتے ہوئے گئے ہیں بیذار تو آج آپ کچھ تھائی ٹرائی کیجئے۔ آج افطار میں بنائیں مزیدار بیف ان اوئسٹر ساس ود گارلک رائس۔

بیف انڈر کٹ 500 گرام، ہری مرچیں اور تھائی چلی 3 – 4 عدد باریک کٹی ہوئی، کارن فلور 1 کھانے کا چمچ، فش ساس 1 کھانے کا چمچ، سویا ساس 1 کھانے کا چمچ، اوئسٹر ساس 1 کھانے کا چمچ، کٹی لال مرچ ¼ چائے کا چمچ، کٹی کالی مرچ ¼ چائے کا چمچ، ادرک 1 چائے کا چمچ، لہسن 1 چائے کا چمچ

تیل گریس کرنے کے لئے، چائنیز مشروم 3-4 عدد، شملہ مرچ ، 3 – 4 عدد، گاجر 1 عدد، ہری پیاز گارنش کے لئے، نمک حسب ذائقہ

انڈر کٹ بیف میں میرینیشن کے تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح میرینیڈ کر لیں گے۔

اب تیل گرم کرکے اس میں میرینیڈ گوشت ڈال کر پانی خشک ہونے تک چھوڑ دیں گے، پانی خشک ہونے کے بعد اس میں چائنیز مشروم، شملہ مرچ ، گاجر اور نمک ڈال کر پکائیں گے۔

جب بیف گل جائے تو ہری پیاز، تھائی چلی اوپر سے ڈالیں، بیف ان اوئسٹر ساس تیار ہے۔

چاول 1 کلو، انڈہ 1 عدد، تل کا تیل 1 کھانے کا چمچ، ادرک اور لہسن 1 کھانے کا چمچ، کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ، گاجر 1 عدد، ہری پیاز 2 کھانے کے چمچ، چکن پاوڈر 1 چائے کا چمچ، نمک 1 چائے کا چمچ

تیل گرم کر کے اس میں تل، ادرک، لہسن، کالے اور سفید تل، گاجر، پیاز ڈال کر ہلکا فرائی کریں گے۔

اب اس ،یں پہلے سے ابلے ہوئے چاول ڈالیں گے۔

اب اس میں نمک، چکن پاوڈر، کالی مرچ اور تل کا تیل ڈال کر مکس کریں گے، مزیدار گارلک رائس تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.