اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

کراچی میں پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟، گورنر نے بتادیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا فارمولا بتادیا۔

19 ویں سحری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو اختیار دے کر ان کے رابطے میں کر دیا جائے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی پروا نہیں، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ  پکوڑوں میں ہی چمچہ گھمایا ہے، آپ کی میئر شپ پر نہیں۔

اس سے قبل گورنر سندھ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا بھی حل بتا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔

شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں ان کاکہنا تھا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی کو بتایا ہے کہ جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.