اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

سریش رائنا کی جانب سے گھر کے کام کرنے کے اعتراف پر کپل شرما کی ٹرولنگ

گھر کا کام کرنے کا اعتراف کرنے پر کامیڈین کپل شرما نے سابق کرکٹر سریش رائنا کی ٹرولنگ کی۔  

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف شو کپل شرما شو میں اس اتوار کو کچھ موجودہ اور سابق بھارتی کرکٹرز اور ان کی بیگمات کو مدعو کیا گیا۔

جس میں سریش رائنا اور ان کی اہلیہ پریانکا، آکاش چوپڑا اور اہلیہ آکشی ماتھور اور دیپک چہار اور اہلیہ جیا شامل تھیں۔ 

شو کے پرومو میں کپل شرما کرکٹرز سے پوچھتے ہیں کہ وہ گھر کے کاموں میں کس قدر ہاتھ بٹاتے ہیں تو اس پر انہیں حیرت انگیز جوابات ملے۔ 

انہوں نے سریش کی اہلیہ پریانکا سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سریش گھر کا تمام کام کرتے ہیں، اس موقع پر سریش نے کپل کو بتایا کہ پاجی، کھانا ایک گھنٹے میں بن سکتا ہے مگر اس کھانے میں پیار ہو۔

یہ سن کر کپل اپنی جگہ سے اٹھ کر کھڑے ہوئے اور کہا کہ پاجی مجھے معاف کردو مہاراج اور پھر انہوں نے سریش کے قدم چھولیے جبکہ دیپک بھی اپنی نشست چھوڑ کر کھڑے ہوگئے لیکن انہیں اپنی ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.