
قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا ہے کہ پرفارمنس کے باوجود انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں منتخب نہ ہونے پر افسوس ہوا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں محمد عباس نے کہا کہ گزشتہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 50 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی میں بھی متعدد بار ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے 4 سے 5 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے باوجود انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں منتخب نہ ہونے پر افسوس ہوا۔
Comments are closed.