اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

خان صاحب، تاریخ مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خان صاحب تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ نیازی صاحب تم نے تحفے بازار میں بیچ کر تحفوں کی توہین کی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب! تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں، وہ کون ہے جس نے کہا تھا آلو اور ٹماٹر کے نرخ ٹھیک کرنے نہیں آیا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ غیر ملکی حکمرانوں سے ملے تحفے توشہ خانہ سے خرید کر سنبھال کر رکھے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا تھا کہ نیازی صاحب! غریبوں کے گھر مسمار کر کے اپنا محل ریگولرائز کرواتے ہوئے شرم نہیں آئی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.