اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

خاتون وکیل نے گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

کراچی میں خاتون وکیل نے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف زمان ٹاؤن کورنگی میں مقدمہ درج کروادیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے الماری کی تلاشی لی، نقدی اور زیورات لے گئے، پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران سرچ وارنٹ نہیں دکھایا۔

خاتون وکیل سمیرا خان نے چھاپہ مارنے والے افراد کی موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں باوردی افسر اور لیڈی کانسٹیبل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس چھاپہ نہیں تھا، نجی معاملے پر واقعہ پیش آیا۔

خاتون وکیل کے گھر داخل ہونے والے سادہ لباس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.