اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

عمران خان پر حملے کا مقدمہ: تھانہ صدر وزیرآباد کے ایس ایچ او کا انتقال

وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کے مدعی انسپکٹر انتقال کر گئے۔ 

گوجرانوالہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد پی ٹی آئی چیف عمران خان پر ہونے والے حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر بھی تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ 

مرحوم کے کزن کے بیان کے مطابق عامر شہزاد کو آج گھر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی۔

عمران خان پر حملے کے وقت عامر شہزاد ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد تعینات تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.