اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔

مراد علی شاہ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو پیغام دیا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، صوبے میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو عبادات، رسومات اور تہوار کی بھرپور آزادی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود سمیت آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.