اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کا معاملہ زیر غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز کا معاملہ زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ بیشتر کابینہ اراکین بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پنجاب الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران سرکاری افسران کو باہر بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدرِ مملکت کے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ، ساجد طوری، وزیرِ اعظم کے مشیر امیر مقام، وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع اور وزیرِ مملکت ہاشم نوتیزئی وزیرِ اعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔

وفاقی وزراء ایاز صادق، سعد رفیق سمیت کابینہ کے چند اراکین ماڈل ٹاؤن لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.