اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والا گرفتار، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف مہم چلانے والے کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں ملزم واصف کاظمی کا سیاسی پارٹی سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہوگی، ٹاسک فورس سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات بھی دے گی۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی پارٹی اور عادل راجہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کےلیے بھیجتے ہیں۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کےلیے منظم ٹیم بنا رکھی ہے۔

ادھر ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.