اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

ٹیکسلا میں بکنے والے آٹے سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی وضاحت

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ٹیکسلا میں فروخت ہونے والے آٹے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

ٹیکسلا کے محلے فاروق آباد میں دکان پر فروخت ہونے والا آٹا مفت نہیں بلکہ سستا آٹا اسکیم ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ جس محلے سے شکایات موصول ہوئیں وہاں دکانوں پر چھاپا مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق آباد کی ریٹیلر شاپس پر فروخت ہونے والے تھیلے مفت آٹا اسکیم کے نہیں بلکہ سستا آٹا اسکیم کے نکلے۔

حسن وقار چیمہ نے مزید کہا کہ بیگز پر واضح طور پر سستا آٹا اور قیمت بھی پرنٹ ہے، جن دکانوں پر سستا آٹا 648 روپے کی بجائے زائد قیمت میں فروخت ہو رہا تھا ڈپٹی کمشنر نے انہیں سیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.