اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 سالہ فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے عزون میں20 سالہ نوجوان ایاد عزام سلیم کو سینے اور پیٹھ میں گولیاں مار کے شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایاد عزام سلیم کو قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع قصبے عزون میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان پر حملے میں دیگر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شام میں فوجی اہداف پر بم باری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 93 فلسطینی شہید ہو چکےہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.