اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کلاس سیکیورٹی دیں گے: آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں فول پروف ورلڈ کلاس سیکیورٹی دے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ہر طرح سے لیس اور تیار ہے۔

اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے علاوہ پی ایس ایل میں بھی بھرپور سیکیورٹی دی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پاکستان آنے کے لیے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوگیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز وزارتِ داخلہ سے وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.