اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کے کیمپ میں بیٹنگ پر بھرپور توجہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے بعد شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے کیمپ میں بیٹنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

شاہین آفریدی بولنگ کے فوری بعد نیٹ پر بیٹنگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں جہاں پر وہ پاور ہٹنگ کی پریکٹس کرتے ہیں۔

اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کا شروع سے شوق ہے لیکن باقاعدگی سے نہیں کی، ری ہیب کے دوران بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے، آہستہ آہستہ بیٹنگ میں بھی چیزیں سیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کوشش ہے کہ بیٹنگ میں بہتری آئے اور پاکستان کے لیے کام آئے، جس نمبر پر بھی بیٹنگ کروں کوشش ہے ٹیم کو جتواؤں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.