اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں اپریل کے معمول کے اوسط سے زائد درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

آج کم سے کم درجۂ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

بلوچستان کے دیگر شہروں گوادر اور جیوانی میں درجۂ حرارت 19، نوکنڈی اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.