اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

فل کورٹ ہر جمہوریت پسند کا مطالبہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کا مطالبہ صرف پی ڈی ایم نہیں، ہر جمہوریت پسند کا مطالبہ ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ نے ابہام دور کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا اس سے انارکی اور افراتفری پھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.