اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

صدر نے بل واپس کرکے درست فیصلہ کیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر نے بل واپس کرکے درست فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بل قانون بنے گا یا نہیں؟ فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔ 

اپنے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم ججوں کے ساتھ کھڑی ہے، بات چیت واحد راستہ ہے جس کے ذریعے الیکشن پر معاملات طے کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی، ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.