ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

بد زبانی کرکے فواد چوہدری اندر کا گند باہر لارہے ہیں، عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے خلاف بد زبانی کرکے فواد چوہدری اپنے اندر کا گند باہر لا رہے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عامر میر نے کہا کہ فواد چوہدری کے منہ سے اتنی چھوٹی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ وہ ذاتیات پر نہ اتریں ورنہ جواب میں اُن کے پلے کچھ نہیں بچے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے ن لیگی قائد پر تنقید کی اور کہا کہ بزدل آدمی لیڈر نہیں نواز شریف بن جاتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے فواد چوہدری کی جیسی تربیت کی ہے، وہ ویسی ہی زبان بول رہے ہیں۔ کاش وہ اپنے بزرگوں سے بھی کچھ اچھی باتیں سیکھ لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ عمران خان یا اُن کی پارٹی کو نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.