ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

باجوڑ: پنکچر کی دکان پر بچے کے جسم میں زبردستی ہوا بھر دی گئی

خیبر پختونخوا میں باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ میں پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے بچے کے پیٹ میں مبینہ ملزم نے زبردستی ہوا بھر دی۔

پولیس نے دکاندار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

تحصیل خار کے علاقےشنڈئی موڑ میں7 سالہ بچےکو ہرہنہ کرکے زبردستی پیٹ میں ہوا بھردی گئی، بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے ہیڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہوا بھرنے سے بچے کی آنتوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر محب اللّٰہ کے مطابق پنکچر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ دیگر بچوں نے شرارت کرتے ہوئے بچے پیٹ میں ہوا بھری، وہ اس میں شریک نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.