ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

حیدر علی کا کاؤنٹی کیریئر کا شاندار آغاز، پہلے ہی میچ میں نصف سنچری

نوجوان پاکستانی بیٹر حیدر علی نے اپنے انگلش کاؤنٹی کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ 

حیدر علی نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 65 رنز اسکور کیے۔

نوجوان بیٹر نے ووسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 22 اور دوسری اننگز میں 65 رنز بنائے۔

دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں 9 وکٹیں لے لیں۔

محمد عباس نے ہیمپشائر کی جانب سے نوٹنگھم شائر کے خلاف 166 رنز دے کر 9 وکٹیں لیں۔

محمد عباس نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.