ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

بابا رحمت نے نہ جانے کیسے کیسے فیصلے کیے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بار پھر عمران خان کو فتنہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں انتقام لیا، جھوٹے مقدمات بنائے اور کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے فساد کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، یہ فتنہ ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس فتنے نے ملک کو مشکلات میں ڈالا ہے، ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.