ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے علاقہ باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللّٰہ محسود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شہید دونوں اہلکاروں کا تعلق ایف سی خیبرپختونخواہ سے تھا۔

شہید نائب صوبیدار حضرت گل شہید کا تعلق لوئر دیر کی تحصیل تمر گرہ سے ہے، انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے۔

شہید نائیک نذیر اللہ شہید کا آبائی علاقہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ ہے، ان کے سوگواروں میں بھی بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.