ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے


آڈیو کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس علی امین گنڈا پور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لے کر روانہ ہو گئی۔

پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پہنچتے ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے پر علی امین کے وکیل نے اے ٹی سی سے دوبارہ رجوع کیا۔

جیل ایریا اور اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کر ک گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر الامین ہاؤس ڈیرہ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر گرفتاری دی تھی، اس سے پہلے گرفتاری سے مسلسل انکار کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیا جائے گا، اسلام آباد کو ٹیک اوور کرلیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.