ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

طلال چوہدری نے صدر اور فواد چوہدری کو جواب دے دیا

رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے صدر عارف علوی اور فواد چوہدری کو جواب دے دیا۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ قانون سازی عمران خان کی انا اور حکم کے تابع نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ قانون بھی بنے گا ان شاءاللہ اور عدل کے حصول میں ترمیم بھی ہو گی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کااختیارنہیں  تو کیا بنی گالہ اور زمان پارک کے پاس ہے؟

انہوں نے صدر علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وفاداری بیچنے والے لوٹوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترجمان پی ٹی آئی نے ایوانِ صدر سے قانون واپس بھیج دیا تاکہ لاڈلے کے لئے بینچ فکسنگ ہو سکے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹوئٹ نے حامد خان کے ٹاؤٹ کی یاد دلا دی ۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا۔

 دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.