ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: آج دسترخوان سے تلی ہوئی چیزیں ہٹائیں اور ’بیف بہاری پسندے‘ بنائیں

نصف روزے گزرنے کے بعد اگر آپ تلی ہوئی غذاؤں سے اکتا گئے ہیں تو آج افطاری کا دسترخوان سجائیں بیف بہاری پسندوں سے جو بنانے میں بہت آسان اور کھانے میں اتنے ہی مذیدار ہیں۔

 بیف بہاری پسندے بنانے کے لیے درکار اجزاء:

حسبِ ضرورت پسندے، نمک، لہسن ادرک کا پیسٹ، گرم مسالہ پسا ہوا، کُٹی ہوئی کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، دہی، تلی ہوئی پیاز، بھنے ہوئے چنوں کا پاؤڈر اور سرسوں کا تیل لے لیں۔

 بیف بہاری پسندے بنانے کی ترکیب:

پسندوں کو درج بالا تمام مسالے ڈال کر میرینیٹ کر لیں، اب مسالہ لگے پسندوں کو تیل میں ڈال کر بھون لیں۔

تھوڑی دیر بھنائی کے بعد اس میں پانی ڈال کر پسندے گلا لیں۔

اب اس ہانڈی کو کوئلے کا دم لگا لیں، بعد ازاں پسندوں کو ڈش آؤٹ کر کے کٹے ہوئے پیاز، دھنیہ اور کٹی ہوئی مرچ سے گارنش کر کے چاولوں یا چپاتی کے ساتھ تناول فرمائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.