ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

انسانوں کی طرح موبائل کا استعمال کرتا بندرسوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

آج کل موبائل کا استعمال بے حد بڑھ گیا ہے حتیٰ کے کچھ فرد کھانا کھاتے ہوئے بھی موبائل کا استعمال نہیں چھوڑتے۔

سوشل میڈیا صارفین کھانا کھاتے ہوئے بھی اپنی آنکھوں اور ذہن کو مصروف رکھنے کے لیے موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور جسے اب بندروں نے بھی اپنا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی مثال وائرل ہے جسےدیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر کھانے کے اور موبائل کے ایک ساتھ مزے لوٹ رہا ہے، ایک ہاتھ سے کچھ کھا رہا ہے اور دوسرا ہاتھ مسلسل ویڈیو اسکرولنگ پر ہے۔

بندر موبائل پر اپنی پسند کی ویڈیو پر رُک رہا ہے اور جو پسند نہیں آ رہی اسے آگےکر دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو تاحال ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.