ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

گرین لائن بس سروس کے اوقات کار تبدیل

کراچی میں گرین لائن بس سروس کے اوقات کار کو عارضی طور پر تبدیل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی رات گئے تک مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

گرین لائن بس سروس کا آپریشن اب صبح 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک عبداللّٰہ چوک، سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک جاری رہے گا۔

ڈاؤن ٹریک نمائش چورنگی اسٹیشن سے عبداللّٰہ چوک تک رات 12:30 تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.