ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے، وہاب ریاض

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے۔

رمضان اسپورٹس سیریز 2023ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہاکی چیمپئن شپ نئے کھلاڑیوں کو لانے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک اسپورٹس سیریز 2023ء اسپانسرڈ ہے، سیریز کیلئے خزانہ سے رقم خرچ نہیں کی جارہی۔

اس موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ رمضان اسپورٹس سیریز بڑا اقدام ہے، یہ اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے اچھی کاوش ہے۔

 کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ رمضان اسپورٹس سیریز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.