جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پشاور میں رمضان کے دوران مہنگائی کا جن بے قابو

پشاور میں ماہ صیام کے دوران مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہیں کیا جاسکا۔ دکاندار سرکاری نرخ نامے کے برعکس اشیائے خور و نوش من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کےلیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں تاریخی مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید کو کم کردیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران پشاور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے۔ گائے کے گوشت کا سرکاری نرخ 500 روپے مقرر ہے تاہم  دکاندار 800 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ مرغی فی کلو 500 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔ مہنگائی کے باعث متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کی قوت خرید جواب دے رہی ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ دکاندار سرکاری نرخ نامے پر بھی عملدرآمد نہیں کررہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان کے دوران سرکاری نرخ پر اشیاء خور و نوش فروخت نہ کرنے والے ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے جبکہ 8 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.