ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے 2856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ 

نئی دہلی سے جاری پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو ویزے کا اجراء مذہبی مقامات کے دورے کے متعلق دو طرفہ معاہدہ کا حصہ ہے۔ ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کے دو طرفہ معاہدہ پر پوری طرح عمل درآمد کےعزم کے مطابق ہے۔ 

نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے سکھ یاتریوں کو بیساکھی  کی مبارک باد بھی دی۔ 

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب کا دورہ کریں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.