جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پی پی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج زرداری ہاؤس میں طلب

پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج شام زرداری ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر برائے خارجہ امور، بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق دیئے گئے فیصلے پر قانونی ٹیم بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر بھی مشاورت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.