جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 15 کلو اسلحے کے پرزے برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 15 کلو گرام اسلحے کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافر عدنان ہاشمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ غیر ملکی پرواز سے استنبول سے کراچی پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹس فورس (اے این ایف) نے عدنان ہاشمی کے سامان کو شک کی بنیاد پر روکا، جسے چیک کیا تو سامان سے رائفل کے پرزے برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والے رائفل کے پرزوں کا وزن 15 کلوگرام ہے، عدنان ہاشمی کے پاس رائفل کے پرزے لے جانے کےلیےاتھارٹی لیٹر نہیں۔

ذرائع کے مطابق کسٹم اسٹاف کے پاس حراستی رپورٹ درج کرائی گئی ہے، جبکہ مسافر سے تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.