جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

کراچی کیلئے پانی کے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنیوالے 10 ملزمان گرفتار

کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنے والے گروہ کے 10 ملزمان کو بن قاسم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جن کے قبضے سے سلنڈرز، لوہے کے پائپ سے بھری سوزوکی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد رحیم، محمد اقبال، اورنگزیب، انوار، زبیر، شان حسین، علی اکبر، حسین احمد اور حبیب اللّٰہ تگڑ شامل ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم حبیب اللّٰہ تگڑ پولیس کانسٹیبل ہے اور گارڈن پولیس ہیڈکواٹر میں تعینات ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلنڈرز اور لوہے کے پائپ سے بھری ہوئی سوزوکی نمبر KR 7193 برآمد ہوئی ہے۔

برآمد شدہ پائپ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کے فور منصوبے کے ہیں جنہیں گزشتہ دنوں چوری کیا گیا تھا۔

ملزمان کو پولیس چوکی بن قاسم سے گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.