جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نواسی کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے بھی نومولود نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میلنڈا گیٹس نے اپنی ننھی نواسی کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں نارنجی رنگ کے لباس میں نواسی کو گلے سے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی پہلے نواسی کو گلے سے لگانے اسے گود میں لینے کے احساس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، یہ کل کی ہی بات لگتی ہے جب میں نے پہلی بار جینیفر کو گود میں اُٹھایا تھا اور آج اس کی اپنی بیٹی ہے‘۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں جینیفر اور نائل کو والدین کے نئے کردار میں دیکھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں‘۔

میلنڈا گیٹس کی انسٹا پوسٹ پر ملالہ یوسف زئی، ناس ڈیلی، سمرتی ایرانی سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات کی جانب سے مبارک باد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس اور جینیفر گیٹس نے بھی اس ننھی مہمان کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تاہم اس میں بھی اس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی ابھی تک اس ننھی مہمان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.