جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

معصوم شامی بچے کا مسلم دنیا کیلئے دل دہلا دینے والا ویڈیو پیغام

جنگ زدہ ملک شام سے تعلق رکھنے والے ایک معصوم بچے کی دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں ایک پریشان حال شامی بچے کو طاقتور عرب اور ان تمام اسلامی ممالک کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو شام، فلسطین اور یمن کے مسلمانوں پر ظلم ہوتے دیکھ کر خاموش ہیں۔

بچے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’عرب اور وہ تمام ممالک جوکہ خاموش ہیں، جاگیں‘۔ 

 بچے نے کہا کہ’ہمارے پاس صرف اللّٰہ ہے، ہم ہر روز اپنے خاندانوں اور لوگوں کو  کھوتے ہیں‘۔

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

بچے نے مزید کہا کہ’براہ کرم، میرا یہ پیغام تمام ممالک تک پہنچائیں کہ ہر روز ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مرتے ہوئے دیکھتے ہیں‘۔

ویڈیو کے آخر میں بچے نے سوال کیا کہ’ کیا ہم دہشتگرد ہیں؟‘

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز  بھی مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.