جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پاک نیوزی لینڈ سیریز، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

دس اپریل کو کھلاڑی انٹرا اسکواڈ میچ کھیلیں گے، عبداللّٰہ شفیق اور فہیم اشرف سات اپریل اور فخر زمان دس اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ 

کوچ عبدالرحمٰن کیمپ کی نگرانی کریں گے جبکہ عمر گل ان کی معاونت کریں گے۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.