جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

پنشن اصلاحات پر پیرس دوبارہ میدانِ جنگ بن گیا

فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس دوبارہ میدان جنگ بن گیا۔

خبررساں اداروں کے مطابق پیرس میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اس دوران مشتعل مظاہرین نے معروف کیفے سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کیفے میں لگی آگ بجھانے کے بعد کیفے کے باہر رکاوٹیں ڈال کر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر اصلاحات کے حق میں ہیں اور وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اصلاحات بہت ضروری تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.