جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی کی بیماری میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو عہدے سے فارغ

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی بیماری کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کو عہد ے سے ہٹادیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، خالد ہاشمی پر جانوروں کی دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام ہے۔

گورنر سندھ نے ہتھنی کے آپریشن کے وقت خالد ہاشمی کی غیر موجودگی پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کو بتا دیا کہ میری والدہ کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے ہتھنی کے آپریشن کے وقت نہیں آ سکا۔

خالد ہاشمی نے کہا کہ ہتھنی کے علاج کیلئے بین الاقوامی ماہرین کو میں نے ہی پاکستان بلوایا اور علاج کروایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.